ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں ریت کے غیر قانونی فلٹرنگ اڈوں پر چھاپہ

چنتامنی میں ریت کے غیر قانونی فلٹرنگ اڈوں پر چھاپہ

Mon, 16 Jan 2017 12:48:52    S.O. News Service

چنتامنی:15؍ جنوری ( ایس او نیوز ؍محمد اسلم )تعلقہ کے بومے پلی اور ونگیمال گرام کے پاس ریت کی غیرقانونی فلٹرنگ کے اڈوں پر آج چکبالاپور کے اسسٹنٹ کمشنر شیوسوامی نے چھاپہ  مارا اور 8لاریاضبط کرکے ہر ایک کے خلاف کیس درج کیا ہے،خشک سالی سے متاثرہ چکبالاپور ضلع میں روز بہ روز زمین میں پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے،متعلقہ محکمہ نے ریت کی سربراہی پر پابندی عائد کی ہے پھر بھی یہاں غیر قانونی سرگرمیاں جاری تھی اس تعلق سے عوام کی بہت سے شکایتیں موصول ہو رہی تھی اسی کے بنیاد پر آج چھان بین کے بعداس ریت فلٹرنگ اڈے پر چھاپا مارا گیا ہے،اس موقع پر تحصیلدار گنگپا نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ضبط کی گئی ریت کو فروخت کرکے رقم حکومت کے سپرد کردی گئیہے۔


Share: